تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ تھے
بہاول پو ر(پ ر)ڈیپارٹمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام تیسرا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایکسپو اورسیمینار منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں تحقیق نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ملکی ترقی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹر وریسہ شریف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں تحقیق اور ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ طلبا کو وہ تمام مواقع فراہم کیے جائیں جو انہیں عالمی معیار کے مطابق پراجیکٹس تیار کرنے میں مدد دیں۔ ایکسپو میں مختلف پروجیکٹس کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں روبوٹکس کی کیٹیگری میں طلبا نے مختلف قسم کے روبوٹس تیار کیے جن میں خودکار روبوٹ، ہیومینائیڈ روبوٹ، اور انڈسٹریل روبوٹ شامل تھے۔ یہ پروجیکٹس طلبہ کی پروگرامنگ مہارتوں، سینسرز کے استعمال، اور مشین لرننگ الگوردمز کو اُجاگر کرتے ہیں۔آئی او ٹی پروجیکٹس میں طلبہ نے مختلف اسمارٹ ڈیوائسز اور سسٹمز تیار کیے جو انٹرنیٹ کے ذریعے مربوط تھے۔ اس میں اسمارٹ ہوم سسٹمز، ہیلتھ مانیٹرنگ ڈیوائسز، اور انڈسٹریل آٹومیشن کے پروجیکٹس شامل تھے۔آئیڈیا ہنٹ کیٹیگری میں طلبہ نے اپنے تخلیقی آئیڈیاز پیش کیے جن کا مقصد مختلف مسائل کا جدید حل فراہم کرنا تھا۔ اس میں سٹارٹ اپ آئیڈیاز، جدید ایپلیکیشنز، اور سمارٹ سلوشنز شامل تھے۔ویب ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس میں طلبہ نے مختلف ویب سائٹس اور ویب ایپلیکیشنز تیار کیں۔ ان پروجیکٹس میں ای کامرس پلیٹ فارمز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس شامل تھیں۔موبائل ایپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں طلبہ نے مختلف موبائل ایپلیکیشنز تیار کیں جو مختلف مسائل کا حل پیش کرتی تھیں۔ ان میں ہیلتھ کیئر ایپس، ایجوکیشنل ایپس اور انٹرٹینمنٹ ایپس شامل تھیں۔بعدا زاں ڈاکٹر غلام جیلانی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں طلبہ کو روبوٹکس کے میدان میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔ انٹرنیشنل سپیکرز پروفیسر ڈاکٹر واصق محمد خان یونیورسٹی آف ونڈ سر کینیڈا، پروفیسر ڈاکٹر سمینہ نازیونیورسٹی آف روحیم ٹن لندن، پروفیسر ڈاکٹر ہائر النظام مہدم یونیورسٹی آف ٹن حسین آن ملیشیا، اور پروفیسر ڈاکٹر ربی راد علی ناردن ٹیکنیکل یونیورسٹی عراق شامل تھے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد عوان چیئرمین ہال کونسل، ڈاکٹر ذیشان جہاندیر ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیٹا سائنس، ڈاکٹر فہیم مشتاق ایسوسی ایٹ پروفیسر/ ایڈوائزر فری لاسنگ سوسائٹی، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار، ڈاکٹر ذوالقرنین ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس چولستان یونیورسٹی، رباب شیخ لیکچرار ڈپارٹمنٹ آف سافٹ ویئر انجینئرنگ، ڈاکٹر اسمہ مجید اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اور ڈاکٹر رانا راشد ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اور طلباو طالبات شریک تھے۔