Advertisements

پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے: سعودی سفیر نواف المالکی

Saudi Ambassador
Advertisements

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں

لاہور: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے جلد مزید معاشی تعاون کی توقع ہے، تاہم سعودی عرب سمجھتا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

Advertisements

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائے گئے تین ارب ڈالر کی ڈیپازٹ میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ہے، تاہم پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے جلد مزید تعاون کی بھی توقع ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، ہم معاشی استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا تھا جسے ری شیڈول کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اگلے چند ماہ میں یہ دورہ ہوگا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔