نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ شہر کا رہائشی محمد رمضان کا بیٹا محمد نادر جو کہ چنی گوٹھ چوک پر مونگ پھلیوں کی ریڑھی لگاتا تھا کہ گزشتہ صبح وہ ریڑھی نکالنے کے لئے گیا تو بارش کے باعث لوہے کے شیڈ میں کرنٹ آیا ہوا تھا۔ کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کو آر ایچ سی چنی گوٹھ لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔