عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

The World Bank offers 35 million dollars to the Punjab government for flood victims

٣٥ ملین ڈالر کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کر کے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے:چودھری پرویز الٰہی

لاہور23 ستمبر:…… وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے صوبے کے سماجی وانفراسٹرکچر سیکٹرز کی بہتری کے پروگرام پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے تعلیم،صحت،فیملی پلاننگ،آبپاشی،زراعت اورسمال ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی اورپنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے کیش ٹرانسفر کیلئے 35ملین ڈالر دینے کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 35ملین ڈالر کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کر کے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سے میرے دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔میرے سابقہ دور میں عالمی بینک کے تعاون سے تعلیم اورصحت میں انقلابی اصلاحات کی گئیں۔میرے ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔عالمی بینک کے ساتھ تعاون کا سلسلہ ازسرنو شروع کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی ڈگری کی سطح تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کیا۔ شعبہ صحت میں ایڈہاک ڈاکٹرزاوردیگر عملے کی بھرتی کی اجازت دی ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز میں ادویات کو مفت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھا م کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پلان مرتب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیمز بنانے پر پوری توجہ ہے۔عالمی بینک کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کا ہر سطح پر خیر مقدم کریں گے۔عالمی بینک کے ساتھ شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پالیسیاں بنا کر تیزی سے آگے کی جانب بڑھیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔سیلاب اوربارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے واٹر سٹوریج کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔عالمی بینک پنجاب حکومت کااہم ترین ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے۔ مختلف شعبوں میں مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے جامع پلان پر کام کر رہے ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی لیڈر شپ میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن کے تحت کام جاری رکھے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،سیکرٹری خزانہ اوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں