Advertisements

امریکی صدر کا یمنی حوثیوں کے خلاف کارروائی سے پھر انکار

The US President once again refuses to take action against the Yemeni Houthis.
فوٹو: فائل
Advertisements

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ہی دن میں 2 بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا

واشنگٹن: امریکی صدر نے یمنی حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ہی دن میں 2 بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے یمنی حوثیوں پر حملوں کی درخواست کی، امریکی صدر نے امریکی فوج کو ایران اور آبنائے ہرمز پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کی سعودی عرب میں ملاقاتیں ہوئیں، امریکا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات فراہم کرے گا۔

Advertisements