خلیل احمد شاہ قادری المعروف مٹھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندان کے زیر نگرانی عرس مبارک اور بڑی گیارہویں شریف کی تقریب

آخر میں وسیع پیمانے پر نیاز و لنگر تقسیم کیا گیا اور ملک و ملت کی بقاء اور امن و سلامتی و یک جہتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی
ملتان : گزشتہ روز دربار شریف و آستانہ عالیہ قادریہ خلیلیہ بابرکت با فیضی با احمد حضرت سائیں سید سرکار خلیل احمد شاہ قادری المعروف مٹھے شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ خانیوال روڈ ملتان بمقام این ایل سی بائی پاس المشہور راجہ پور بائی پاس بتاریخ 14 اور 15 ربیع الثانی ( 1447) ھ 8 اور 9 اکتوبر سن( 2025) بروز بدھ اور جمعرات آستانہ عالیہ قادریہ خلیلیہ بابرکت با فیضی با احمد حضرت سائیں سید سرکار خلیل احمد شاہ قادری المعروف مٹھے شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندان سرکار کے زیر نگرانی عرس مبارک اور بڑی گیارہویں شریف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے عقیدت مند زائرین و مریدین نے شرکت کی اللہ کے ولی سرکار کے عرس مبارک کی اس رحمتوں برکتوں فضیلتوں اور خلوتوں بھری دو روزہ تقریب میں عقیدت مند زائرین و مریدین بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوئے اور جھوم جھوم گئے اس موقع پر ملتان جمعیت علماء اسلام کے جید علماء نے بھر پور شرکت کی
اس بابرکت تقریب کی صدارت مرشد سرکار حضرت سائیں سید سرکار خلیل احمد شاہ قادری المعروف مٹھے شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادگان حضرت سائیں سید سرکار محمد شکیل شاہ قادری المعروف پیارے شاہ سرکار حضرت سائیں سید سرکار محمد فرحان شاہ قادری المعروف سوہنے شاہ سرکار حضرت سائیں سید سرکار محمد نعمان شاہ قادری المعروف بھولے شاہ سرکار نے فرمائی اور فرمایا کہ اولیاء اللہ ہی اہل معرفت و حقیقت لوگوں کو اللہ رب العالمین اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم تک پہنچانے کا واحد و بہترین ذریعہ ہیں اور اولیاء اللہ نے ہر دور میں دین اسلام کی بے لوث اور حقیقی خدمت کی ہے اور ہمارے والد محترم حضرت سائیں سید سرکار خلیل احمد شاہ قادری المعروف مٹھے شاہ سرکار رحمتہ اللہ اس کا عملی نمونہ ہیں اس تقریب کے مہمانان گرامی محمد اکرم شاہ قادری اور اویس شاہ قادری ملک برکت علی ملک رشید احمد اور دیگر مہمانان بھی شامل تھے
اس موقع پر علامہ فیض بخش رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کی تبلیغ کو صحیح طریقہ سے آگے پھیلایا ہے اور اسی حوالے سے انہوں نے حضرت سائیں سید سرکار خلیل احمد شاہ قادری المعروف مٹھے شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حقیقت میں دین اسلام کا سر فخر سے بلند کیا ہے اس برکتوں سعادتوں اور خلوتوں بھری محفل میں ملک کے نامور ثناء خوان قاری خواجہ افضل اویسی اور ثناء خوان علی حسنین نے خوب مدح سرائی کی اور دیگر مریدین و ثناء خوانوں نے اپنی اپنی طرف سے مدح سرائی پیش کرتے ہوئے اس بابرکت محفل کو رنگین و مزین کیا اس موقع پر راولپنڈی سے آئے ہوئے مریدین و معتقدین و زائرین میں سے راولپنڈی سے آئے ہوئے مرید قوال ابراھیم قادری نے خوبصورت انداز میں قوالیاں و کلام پیش کر کے اس بابرکت محفل کو چار چاند لگا دیئے جن میں خلیفہ نوید قادری اور ہمنوا پیش پیش رہے اور ملتان سے خلیفہ اعظم فرید احمد قادری خلیفہ وسیم احمد قادری خلیفہ نوید احمد قادری آف راولپنڈی خلیفہ فیصل قادری خلیفہ گلزار قادری خلیفہ عبد الروف قادری خلیفہ مظہر عباس قادری خلیفہ رفیق قادری راولپنڈی میں سے عبید قادری عبدالرحمن قادری نے پرات کی تھاپ پر اپنا کلام پیش کیا اسکے علاؤہ کثیر تعداد میں غلامان مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اپنی طرف سے دھمال پیش کیا اور بھر پور انداز میں مزین ہوئے اور آخر میں وسیع پیمانے پر نیاز و لنگر تقسیم کیا گیا اور ملک و ملت کی بقاء اور امن و سلامتی و یک جہتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور اس طرح یہ مفل گیارہویں شریف اور عرس مبارک کی تقریب بہترین طریقہ سے اختتام پذیر ہوئی