Contact Us

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں: جنرل عاصم منیر

General Asim Munir

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا  جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

من مشن کے تحفظ اورسکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جب کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے  مندوبین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت سفارتی برادری کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوام متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کیلئے امن مشن کو مزید مؤثر بنائے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری ہو اور  ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کیلئے خوشحالی کا باعث بنے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں