Advertisements

متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،صدر محمد بن زاید النہیان

The United Arab Emirates is keen to further strengthen constructive cooperation with Pakistan, President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan said.
Advertisements

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا، ایکس پر بیان

 دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے کے بعد کہا ہے کہ امارات دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیاں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔  

Advertisements

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں بالخصوص اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے ترقی اور خوش حالی یقینی بنائی جا سکے۔  محمد بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور امارات دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے كا خواہاں ہے

 متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے دورہ پاکستان میں صدر مملکت، وزیراعظم اور  چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔  شیخ محمد بن زاید اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا، اس دوران معاشی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، انفرااسٹرکچر کی ترقی، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔  ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔