Advertisements

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم

Bangladesh-vs-Pakistan
Advertisements

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا- پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بنگلہ شیر سٹیڈیم میں پہلے دو دن کےدوران 63.2 اورز کھیلے گئے تھے جبکہ گزشتہ شب سے جاری بارش کے باوجود تیسرے دن کا کھیل نہ ہوسکا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بناۓ تھے جبکہ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ چوتھے اور پانچویں روز میچ کے موقع پر اچھے موسم کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔