علامہ اقبال ایکسپریس کا اسٹیشن ڈیرہ نواب صاحب پر عارضی اسٹا پ مستقل کردیا گیا

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) کراچی سے راولپنڈی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا اسٹیشن ڈیرہ نواب صاحب پر عارضی اسٹا پ کو مستقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چھ ما ہ قبل شہریوں کے پرزور مطالبہ پر کراچی سے راولپنڈی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا اسٹیشن ڈیر ہ نواب صاحب پر عارضی بنیادوں پر دو طرفہ اسٹاپ مقرر کیا گیا تھا۔ مسافروں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے حکام نے پندرہ اکتوبر سے ٹرین کے اسٹا پ کو مستقل کردیا گیاہے۔
Advertisements