Advertisements

سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہوئی اور نظریہ ضرورت کو رد کردیا عمران خان

PTI chairman imran khan
Advertisements

لاہور:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خاننے کہا ہے کہ حقیقی آزادی انصاف سے آتی ہے، آزادی کی جدو جہد کیلئے مرنے والا انسان شہید ہوتا ہے۔

افطاری کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ضلع سے 3 کارکنوں کا انتخاب کروں گا، منتخب کارکنوں کو ایک مخصوص نمبر دوں گا، کارکن اپنے اضلاع کے مسائل سے آگاہ کریں گے، کل سے انٹرویو شروع کر رہا ہوں۔

Advertisements

 عمران خان نے کہا کہ آپ کی رائے بھی انٹرویوز کے وقت ذہن میں رکھوں گا، حقیقی آزادی آسانی سے پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، سپریم کورٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہوئی اور نظریہ ضرورت کو رد کردیا، ایسا فیصلہ دیا جو ماضی میں عدالتیں ایسا فیصلہ نہیں کرتی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں عدالتیں طاقتور اور نظریہ ضرورت کے ساتھ چلتی تھیں، جب قوم آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہے تو قوم آزاد ہو جاتی ہے، غلام قومیں نظریہ ضرورت کے تحت فیصل کرتیں ہیں، ہماری جدو جہد آزادی کی جدو جہد ہے، جب آپ لوگ اپنے حلقے میں جائیں تو لوگوں کو حقیقی آزادی کی تبلیغ کریں