عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کے سوا اسپیکر کچھ نہیں کرسکتا عارف عزیز شیخ

ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کے کسٹوڈین کی کرسی پر بیٹھ کر آمر کا کردار ادا کیا،متحدہ اپوزیشن کے پاس 190 ارکان کی اکثریت موجود تھی عارف عزیز شیخ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کے سوا اسپیکر کچھ نہیں کرسکتا،ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کے کسٹوڈین کی کرسی پر بیٹھ کر آمر کا کردار ادا کیا، عارف عزیز شیخ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی غلط تشریح کی ہے،جس طرح پہلے سے پڑھا ہوا فیصلہ جلد بازی میں پڑھ کر ڈپٹی اسپیکر نے عمل کیا اس سے اس کی غیر جانبداری عیاں ہوگئی، اسمبلی میں صرف ووٹنگ ہونی تھی،ہمارا آئین کسی کو بھی ماورائے آئین عمل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، حکمرانوں نے ریاستی مفادات کو داؤ پر لگا کر پوری قوم کو بحران میں مبتلا کردیا ہے، وزیراعظم کی تحریک پر صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی آئینی،اخلاقی اور قانونی جواز نہیں،ملک میں پارلیمانی نظام آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے۔ حکمران جمہوریت کی بساط لپیٹ کر تیسری قوت کو شہہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس 190 ارکان کی اکثریت موجود تھی