عدالتی دنیا کا چمکتا ستارہ
وکالت کے میدان میں مظلوموں کا مسیحا: حافظ مظفر کریم مغل، جنہیں دنیا ’وکالت کا بادشاہ‘ کہتی ہے
تحریر: جمشید اقبال بھٹی
قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور مظلوموں کو ان کا حق دلانا کسی بھی آزاد معاشرے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ عدالتی تاریخ میں کچھ ایسی شخصیات ابھرتی ہیں جو اپنے پیشے کو صرف ایک کاروبار نہیں بلکہ عبادت اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنا لیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک نامور، نڈر اور انتہائی قابل شخصیت ماہرِ قانون دان حافظ مظفر کریم مغل کی ہے، جنہوں نے اپنی بے مثال قانونی مہارت اور انتھک جدوجہد کے ذریعے عدالتی دنیا میں ایک انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کی بدولت آج انہیں عوامی اور قانونی حلقوں میں ’وکالت کا بادشاہ‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
سینکڑوں خاندانوں کے لیے انصاف کا استعارہ
حافظ مظفر کریم مغل نے اپنے طویل اور کامیاب قانونی کیریئر کے دوران سینکڑوں ایسے افراد کو انصاف فراہم کیا جو مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب چکے تھے۔ انہوں نے پیچیدہ سے پیچیدہ ترین مقدمات کو اپنی خداداد صلاحیتوں، گہرے قانونی مطالعے اور مضبوط دلائل کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچایا۔ ان کے ہاتھوں انصاف پانے والے افراد میں صرف بااثر لوگ ہی نہیں، بلکہ معاشرے کا وہ پسہ ہوا طبقہ بھی شامل ہے جو عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکا تھا۔ حافظ مظفر کریم مغل نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا، یہی وجہ ہے کہ آج سینکڑوں گھرانوں کے چولہے اور ان کی خوشیاں ان کی قانونی جدوجہد کی بدولت قائم و دائم ہیں۔
’وکالت کا بادشاہ‘: ایک ایسا لقب جو کارکردگی سے ملا

