Advertisements

سیرت النبی ﷺ امت مسلمہ کے تمام مسائل کے حل کیلئے مشعلِ راہ ہے ملک ظہیر اقبال چنڑ

"The Seerat-un-Nabi ﷺ is a beacon of guidance for resolving all problems of the Muslim Ummah: Malik Zaheer Iqbal Channar."
Advertisements

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے زیر اہتمام محفل میلاد کی تقریب سے خطاب


بہاول پور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ امت مسلمہ کے تمام مسائل کے حل کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ وہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاولپور ڈویژن اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے زیر اہتمام محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہی دنیا و آخرت میں ہمارے لیے نجات کا ذریعہ ہے۔

Advertisements

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (برائے خواتین) بہاولپور سمیرا صالحہ نے کہا کہ حیات طیبہ ﷺ ہی ہمارے لیے بہترین ضابطہ حیات ہے۔ ان نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرایا جائے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ناصر حمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ سیرت النبی ﷺ صرف پڑھنا ہی کافی نہیں بلکہ اس پر عمل کرنا بھی اشد ضروری ہے۔ درود و سلام کی اس پرنور محفل میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ نعمان مسعود خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران، معروف عالم دین ڈاکٹر محمد جنید بغدادی، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد شریک تھی۔ حاضرین نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی