Contact Us

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو طلب

Shehbaz Sharif

 اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا۔

 قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو دوبارہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں کابینہ اراکین اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جاے گی اور اس بارے میں متعلقہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کرینگی۔

 حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

 قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں