قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو طلب
Advertisements
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا دوسرا سیشن پیر کو دوبارہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں کابینہ اراکین اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
Advertisements
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جاے گی اور اس بارے میں متعلقہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کرینگی۔
حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی، اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔