سکول ٹیچر بےہوش، مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی
سمہ سٹہ (نامہ نگار)قربانی کا جانور 58 سالہ کنوارے سکول ٹیچر کے پچاس ہزار روپے کھا گیا ۔سکول ٹیچر بے ہوش ۔۔تفصیل کے مطابق محلہ حسن پورہ سمہ سٹہ کا رہائشی 58سالہ سکول ٹیچر محمد توقیر شاہ عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا کٹا خرید کر لایا گزشتہ شام ماسٹر محمد توقیر شاہ قربانی کے جانور کو توڑی اور ونڈا ملا کر کھلا رہا تھا اسی دوران بے دھیانی میں ماسٹر توقیر کی جیب سے پانچ پانچ ہزار والے دس نوٹ کھرلی میں گر گئے جس کو کٹے نے ونڈے کے ساتھ نگل لیا آخری نوٹ کے چبانے پر نقصان کا اندازہ ہوا تو ماسٹر محمد توقیر شاہ موقع پر بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقلکر دیا گیا ہوش میں آنے پر کنوارے 58 سالہ ٹیچر نے قربانی سے قبل جانور کو ذبح کر کے اس کے معدے سے ہضم شدہ رقم نکالنے کی منتیں کرتا رہا ۔معززین علاقہ چوہدری محمد اسلم ۔محمد سعید گپا محمد جاوید طالبان رانا محمد اختر عباسی ۔چوہدری محمد نعیم اختر ریلوے گارڈ ۔محمد اقبال نیازی ۔حشمت علی بھورا اور دیگر نے ہسپتال میں ماسٹر محمد توقیر شاہ کی عیادت کی اور نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔