پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو تاریخی شکست ہوئی۔ میاں گزین عباسی ایم پی اے

Gazain Abbasi

پنجاب کے عوام اب آئندہ بھی اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں گے۔ عوام نے لوٹوں کو اُٹھا کر باہر پھینک دیا

میاں عثمان عباسی، میاں عمر عباسی، میاں گزین عباسی اور میاں شاہ زین عباسی کی عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو مبارکباد

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی،سابق قائد حزب اختلاف ضلعی اسمبلی صاحبزاہ محمد عمر خان عباسی، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزاہ محمد گزین خان عباسی اور صاحبزاہ شاہ زین خان عباسی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کو مسلم لیگ ن کی تاریخی شکست قرار دیا ہے۔ اپنے اخباری بیانات میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متعصب الیکشن کمیشن اور وفاق و صوبائی حکومتوں کی بھرپور مخالفت کے باوجود پنجاب کی مقبول ترین دعویدار جماعت ن لیگ کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور لوٹوں کواٹھا کر باہر پھینک دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ اب انشاء اللہ جلد ملک میں عام انتخابات کا بگل بجے گا جسکے نتیجہ میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی،وفاق اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائے گی۔ انہوں نے بے مثال انتخابی کامیابی پر عمران خان اور پارٹی راہنماوں اور کارکنان کو مبارکباد بھی دی۔

Sahibzada Muhammad Usman Abbasi
Sahibzada Muhammad Umar Khan Abbasi
shahzain abbasii

مزید پڑھیں