بلدیاتی الیکشن میں غلط امیدواروں کا انتخاب وجہ شکست۔ وزیراعظم‎‎

Imran khan 3

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت ادا کی۔ غلط امیدواروں کا انتخاب بنیادی وجہ بنا۔
انہوں نے کہا کہ ’غلط امیدواروں کا انتخاب ایک کلیدی سبب تھا، اب سے میں پختونخوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  آئندہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔ انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوکرآئے گی۔