بہاول پور ڈویژن کی171 جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 42 لاکھ75ہزار 403من کپاس خرید کی جا چکی ہے : محکمہ زراعت

Advertisements
بہاول پور:7/اکتوبر :کمشنر بہاول پور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق کاشت کاروں سے کپاس کی خریداری کا عمل جاری ہے۔غلہ منڈیوں اور جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد اور مقررہ نرخ پر خریدو فروخت بارے محکمہ زراعت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بہاول پور ڈویژن کی171 جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 42 لاکھ75ہزار 403من کپاس خرید کی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاول پور کی50 جننگ فیکٹریوں میں 11 لاکھ38ہزار774 من کپاس، ضلع بہاول نگر کی54 جننگ فیکٹریوں میں 19 لاکھ10ہزار782 من کپاس اور ضلع رحیم یارخان کی67 جننگ فیکٹریوں میں 12 لاکھ25ہزار847 من کپاس خرید کی جاچکی ہے۔ بہاول پور ڈویژن کی غلہ منڈیوں میں بھی کپاس کی مقررہ نرخ پر خریداری کا عمل جاری ہے۔