جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل ا ب ملتان اوربہاولپور میں ہی حل ہوں گے:عثمان بزدار

Usman Buzdar

 کوہ سلیمان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کیلئے پمپس، ڈیمز او ردیگر سکیمیں مکمل کرائیں گے
 وہ وقت آرہا ہے جب تحصیل کوہ سلیمان میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی،بارتھی میں بلوچی میں خطاب
لاہور3 فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل ا ب ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہوں گے۔ بارتھی میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سے بلوچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شفافیت کے ساتھ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرا رہے ہیں۔ وہاں بھی گئے جہاں کوئی نہیں گیا او روہاں بھی کام کروارہے ہیں جہاں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تاریخ کی واحد حکومت ہے جس کے دامن پہ کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ ایک لاکھ 30ہزار نوکریاں دے رہے ہیں۔ بلوچ لیویز اور بارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیاں کر رہے ہیں۔ علاقے میں لائیوسٹاک کے فروغ کے لئے 50ہزار روپے تک کے قرضے دئیے جائیں گے۔ مسائل کے حل کے لئے عوام سے رابطے میں ہوں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بارتھی پسماندہ ترین علاقہ تھا، ساڑھے 3 برس میں ترقی کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ 740 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس کے نئے تھانے او رچوکیاں بنا رہے ہیں۔ طلبا و طالبات کے لئے کوہ سلیمان سنٹر آف ایکسیلینس بنارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لئے پمپس،ڈیمز او ردیگر سکیمیں مکمل کرائیں گے اور وہ وقت آرہا ہے جب تحصیل کوہ سلیمان میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔ علاقے کے نوجوانوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی آف تونسہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی ترقی کے لئے دن را ت کام کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل ا ب ملتان اوربہاولپور میں ہی حل ہوں گے۔ میری پوری ٹیم عوام کی خدمت پر مامور ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے بھی خطاب کیا۔