Advertisements

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ

Petrol
Advertisements

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر 2026 سے تین دن کیلئے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔

Advertisements