اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ

Petrol

پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی طرف سے مسلسل چوتھی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 248روپے 74پیسے لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرول پر 10 روپے فی لٹر لیوی عائد کی گئی ہے

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276روپے 54پیسے ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر لیوی عائد کی گئی ہے

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر لیوی عائد کی گئی ہے

مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر 5 فی لٹر لیوی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں