Advertisements

پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کر دئیے

armed forces should be kept away from political discourse
Advertisements

راولپنڈی: پاک فوج نے تھر، چولستان اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب کے مختلف شہروں میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کر دیئے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ اسٹروک کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، دادو میں قائم کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹر نے کام کرنا شروع کر دیا۔ ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔