اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر کی خبر بدنیتی پر مبنی تھی خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر

The news of delay in salary of employees was malicious

بہاول پور (پ ر)خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر کی خبر بدنیتی پر مبنی تھی۔ حقیقت میں تو یونیورسٹی تاریخ میں پہلی بار مالیاتی لحاظ سے اس قدر مستحکم ہوئی ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورجو صرف تین برس پہلے 70 فیصد اخراجات کیلئے حکومتی گرانٹ کی محتاج تھی۔ اب خود کفالت کی منزل کو پہنچ چکی ہے اور 80 سے 90 فیصد اخراجات اپنے وسائل سے پورے کر رہی ہے۔ 3 ارب کا سالانہ بجٹ اس سال قریبا 9 ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ترقیاتی بجٹ 4 ارب روپے ہے جو پونے ایک ارب ہوا کرتا تھا۔ طلباء وطالبات کی تعداد 60,000کے قریب پہنچ گئی ہے اور نئے کیمپس قائم ہو رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ طلباء وطالبات کے لیے 92کروڑ روپے کے سکالرشپس اور مالیاتی کرائسس کا شکار والدین کی مدد کے لئے مالی مدد کا پروگرام اس یونیورسٹی کے مالیاتی استحکام کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ برانچ میں مالیاتی امور کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے تاکہ جدید اور خود کار نظام سے فنڈز کا استعمال بالکل درست ہو۔ پرورفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے مزید کہا کہ جب خزانہ برانچ سینڈیکیٹ میں نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہی تھی اسطرح کی بے بنیاد خبر پھیلا کر بے چینی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔یونیورسٹی میں مالیاتی امور قواعد و ضوابط کے مطابق احسن انداز سے سرانجام دیئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں