زخمی حالت میں صرف قوم کی خاطر نکل رہا ہوں قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے : عمران خان
Advertisements
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔
٢٦ نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔
Advertisements
انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔