پاکستان پریس انٹرنیشنل کے چیئرمین اویس اسلم علی کی والدہ محترمہ کراچی میں انتقال کر گئیں

مرحومہ کی عمر 94 برس تھی،انہوں نے پسماندگان میں 3 صاحبزادوں اور 4 صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

چیئرمین پی پی آئی کی والدہ محترمہ کو ڈیفنس کراچی کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج وغم

کراچی+احمد پور شرقیہ(نامہ نگاران) یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ قومی خبر رساں ایجنسی پاکستان پریس انٹر نیشنل(پی پی آئی) کے چیئرمین جناب اویس اسلم علی کی والدہ محترمہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔
ان کی عمر 94 برس تھی۔مرحومہ نیک،صوم وصلوة کی پابند خاتون تھیں،جنہوں نے پسماندگان میں جناب اویس اسلم علی سمیت تین صاحبزادوں اور چار صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔پاکستان پریس انٹر نیشنل کے چیئرمین اویس اسلم علی کی والدہ محترمہ کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈیفنس کراچی کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ جناب اویس اسلم علی کی والدہ محترمہ کے انتقال پران کے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین

مزید پڑھیں