اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چولستانیوں کے لیے پٹہ ملکیت کی قیمت 5000 روپے یونٹ سے کم کر کے 2500 روپے فی یونٹ کر دی گئی

Cholistan image

بہاول پور:17/دسمبر : منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پور سیدطارق محمو د بخاری نے کہا ہے کہ وائس چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صرف چولستان کے لوگوں کے لیے پٹہ ملکیت کی قیمت 5000 روپے یونٹ سے کم کر کے 2500 روپے فی یونٹ کر دی ہے جبکہ پورے صوبہ پنجاب میں یونٹ کی قیمت 5000 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کی کاوش سے چولستانیوں کے لیے پٹہ ملکیت کی قیمت نصف ہونے چولستانی باشندے ان کے شکرگزار ہیں۔حکومت پنجاب کے اس فیصلے سے چولستانیوں کی مالی مشکلات میں خاصی کمی ہوگی۔

مزید پڑھیں