Advertisements

بلدیاتی الیکشن میں پرنس بہاول خان عباسی کی بھر پور حمایت کریں گے۔سابق جنرل کونسلر راؤ حاجی محمد فریاد، سربراہ ہم خیال گروپ، مبارک پور

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi
Advertisements

مبارک پور (نامہ نگار) محسن پاکستان عباسیہ خاندان کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پرنس بہاول خان عباسی کی اپنے پورے گروپ کے ہمراہ بھر پور حمایت کروں گا ان خیالات کا اظہار مبارک پور کے ہم خیال گروپ کے سربراہ سابق جنرل کونسلر راؤ حاجی محمد فریاد نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ والی ریاست بہاول پور ہی حقیقت میں محسن پاکستان ہیں اور وہی ضلع بہاول پور کی عوام کے حقیقی ہمدرد ہیں ہم آنے والے بلدیاتی الیکشن میں نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے پرنس بہاول خان عباسی کی بھر پور حمایت کریں گے جو اعلی تعلیم یافتہ نوجوان لیڈر ہیں۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات ملک غفور کھروالہ،ملک ظفر کھروالہ،راؤ متین،راؤ عبدالمجید،راؤ عبدالستار،رئیس ذولفقار،ملک فیص لودھرا،عاشق پنوار،خواجہ طاہر محمودکے علاوہ راؤ محمد اکرم بھی موجود تھے۔