Advertisements

شہباز شریف سے فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی

Shehbaz Sharif and Asif Ali Zardari and Maulana Fazal-ur-Rehman
Advertisements

اسلام آباد:  وزیراعظم شہبازشریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں مولانا فضل الرحمان اورآصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اتحادی قائدین نے مشکل وقت میں مل کرحکومتی اقدامات کا دفاع کرنے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال اتحادی قائدین کے سامنے رکھ دی۔

Advertisements

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں مشکل فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں، حالات پر قابو پانےکیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنا پڑیں گی، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کو بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت ممکنہ اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم کا اتحادی سربراہوں کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ بہت سے شعبوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنا پڑے گی، ڈالر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ بھی آئی ایم ایف کی شرط تھی، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔