Advertisements

آنحضورؐ دنیا میں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے طارق مجید چوہدری سیاسی معاون وزیر اعلیٰ پنجاب

The Holy Prophet (PBUH) was sent as a mercy to the world
Advertisements

بہاول پور:9/ اکتوبر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون طارق مجید چوہدری نے کہا ہے کہ آنحضورؐ دنیا میں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ آپؐ کی آمد سے دنیا میں جہالت اور گمراہی کے اندھیرے چھٹ گئے۔ مرکزی انجمن میلاد مصطفی، تنظیم کاروان میلاد اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام کرافٹ بازار میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے جس میں تعلیمی اداروں، مدارس اور دیگر ادارہ جات میں سیرت النبیؐ کے حوالہ سے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر علماء کرام، طلباء اور عاشقان رسولؐ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وزیرا علیٰ پنجاب کے سیاسی معاون نے کہا کہ ہمیں صدق دل سے عہد کرنا چاہئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ نیکی میں پہل کریں گے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین پروفیسر عون محمد سعیدی، علامہ قاضی غلام ابوبکر، مفتی مطلوب احمد سعیدی اور دیگر مقررین نے سیرت النبیؐ بیان کی۔انہوں نے کہا کہ آپؐ کی صفات اور آپؐ کے حسن اخلاق سے دشمن بھی متاثر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ آنحضورؐ کی سیرت پاک پر عمل کریں۔ اس موقع پر نعت اور درودوسلام پیش کیا گیا۔