Advertisements

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے

Syed Muhammad Shah Jarar
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) معروف مذہبی سکالر پیر سید محمد شاہ جرارنے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے آپؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف نور کا اجالا ہوگیا آپؐ وجہ تخلیقِ کائنات اور اللہ کے محبوب ہیں آپؓ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں اورتحفظ ناموس رسالت و اہلیبیت پر ہماری جان بھی قربان ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف علاقوں میں اپنے مذہبی بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہا ناموس رسالتؐ کا دفاع ہماری زندگی کا اوڑھنا بچھوناہے اس کیلئے ہماری زندگی کی بھی کوئی وقعت نہیں۔ ہم آقائے دوجہاں کی ناموس کا حق ادا نہیں کر سکتے مگر جو لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے گستا خانہ مواد شائع کر رہے ہیں ان کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔