20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ڈیکلیریشن پر سماعت 28 اپریل کو ہوگی
Advertisements
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے
کہ 20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈیکلیریشن 14 اپریل کو بھجوائے، ان ڈیکلیریشن پر الیکشن کمیشن میں سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈیکلیریشن 20 اپریل کو بھجوائے، ان تمام ایم پی ایز کو 6 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈیکلیریشن ملنے کے 30 دن کے اندر ان پر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کے ساتھ آئینی اور قانونی ذمہ داریاں انجام دے رہاہے۔
الیکشن کمیشن ملک کے بہترین مفاد میں اور بغیر کسی دباؤ یا ترغیب آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔