قاری شیخ محمد یعقوب کی زیر نگرانی ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی کی زیر سرپرستی سالانہ سیرت النبی کانفرنس
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) چیئرمین اتحاد امت پاکستان قاری شیخ محمد یعقوب کی زیر نگرانی ۔ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی کی زیر سرپرستی سالانہ عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس و تقریب تکمیل صحیح البخاری جامعہ عمر بن عبدالعزیز احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوۓ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ خالد قصوری نے کہا ہم کلمہ طیبہ کا پیغام لے کر میدان میں کھڑے ہیں ہمیں ایک قوم بن کر جھوٹ کے راج کو گالی گلوچ سمیت پاکستان میں سودی نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا ہم نے ایسے حکمرانوں کا چناؤ کرنا ہے جس کو کرسی اور اقتدار کی لالچ نہ ہو صرف خدمت ہمدردی اور مشکل میں دوسروں کے کام انے والے ہوں ۔
مولانا محمد عمران لیاقت بھٹی نے کہا اس معاشرے کی ہر برائی کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کریں تاکہ پاکستان میں نظام مصطفی قائم ہو جائے ۔مولانا منظور احمد اور قاری خالد مجاہد نے کہا کثرت سے اللہ تعالی کا ذکر کیا کرو کیونکہ روح کی غذا ذکر رحمان اور اللہ تعالی کا قران ہے کانفرنس میں مفتی احسان الحق شہباز رانا سیف اللہ جنرل سیکرٹری ضلع بہاولپور۔ مفتی عبداللطیف۔نذیر احمد مدنی ۔ عبدالمنان اثری۔ مولانا مظہر الحق ودیگر نے خطابات شعراءکرام نے نعت رسول قراء کرام نے تلاوت قران پاک کی سعادت حاصل کی۔
مفتی حافظ عبدالستار الحماد فاضل مدینہ یونیورسٹی نے اخری حدیث کا درس ارشاد فرمایا اور جامعہ عمر بن عبدالعزیز سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام علماء کرام طلبہ و طالبات میں اسناد اور انعامات اور عمرے کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔کانفرنس میں ممبر امن کمیٹی مولانا محمد اشفاق سلفی سابق ایم پی اے ملک جہاں زیب وارن اورمعززین علاقہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی۔کانفرنس رات گئے تک جاری رہی خواتین کے لیے پردے کا اور انے والے تمام کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا سکورٹی کے فرائض پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں نے ادا کیے ۔محمد زکریا صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ احمد پور شرقیہ نے انے والوں کو ویلکم کرتے ہوئے تمام کا شکریہ ادا کیا اور اخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

