گورنر پنجاب نے سپیکر کی رولنگ غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے دی
Advertisements
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دی۔
گورنرپنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کر دیا، بلیغ الرحمان نے کہا کہ رولنگ آئین اور قانون کے خلاف ہے، آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری بھی سپیکر کی ذمہ داری ہے۔
Advertisements
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی منشا اور پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں، امید ہے کہ آپ اپنے عہدے کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے قانونی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔