آنحضورؐ کے اسوہ حسنہ اور عمدہ اخلاق دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہیں ایس پی ساجدحسن چوہدری
١٢ ربیع الاول کے موقع پر پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی تمام پوسٹوں پر چراغاں، قرآن خوانی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا
بہاول پور:10/ اکتوبر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول سرفراز احمد فلکی کے احکامات اور ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی ہدایات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن میں عید میلاد النبیؐ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 12ربیع الاول کے موقع پر پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی تمام پوسٹوں پر چراغاں، قرآن خوانی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا اور سیرت النبیؐاور تعلیمات نبویؐ کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آنحضورؐ کے اسوہ حسنہ اور عمدہ اخلاق دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہیں اور ان پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پولیس حضور اکرمؐ کی تعلیمات کی روشنی میں عوام الناس کی ہمہ وقت خدمت کو یقینی بنائے اور اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویؐ کے مطابق گزاریں۔