Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کا چوتھا مرحلہ تاریخی صارق گڑھ پیلس میں مکمل

The fourth phase of the Journalist Support Cash Awards, organized under the auspices of the Journalists Alliance of Pakistan, was completed at the historic Sadiq Garh Palace.
ڈیرہ نواب صاحب : جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے پرنس بہاول عباس خان عباسی سپانسرڈ جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز وصول کرنے والے جرنلسٹس الائنس ضلع رحیم یارخان کے عہدیداران کا قائد بہاولپور صوبہ محاذ پرنس بہاول عباس خان عباسی اور بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس میں گروپ فوٹو
Advertisements

 قائد بہاولپور صوبہ محاز ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے جنرل الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر میں شامل تین پریس کلبز کے عہدے داروں رانا محمد قاسم صدر پریس کلب خان بیلہ ضلع رحیم یار خان رانا ہارون عباس صدر پریس کلب جں پور  ضلع رحیم یار خان اور محمد عربی عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ ضلع رحیم یار خان کو دس دس  ہزار مالیت کے تین کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز دیں

      جرنلسٹس الائنس پاکستان کے قیام پر  خوشی ہوئی ہے اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے دور افتادہ چھوٹے شہروں اور قصبات کے صحافیوں کے  حالات کار کو بہتر بنانے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں , جرنلسٹس الائنس پاکستان سے مستقبل میں بھی تعاون کریں گے-  علاقائی صحافی ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کا مثبت استعمال کر کے نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ میڈیا کے بد لتے ہوئے تقاضوں سے بھی  عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں-  قائد بہاولپور صوبہ محاز ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی کی گفتگو

Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان  کا قیام رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا مشترکہ انیشیٹو ہے جس کے پلیٹ فارم سے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے   چھوٹے شہروں قصبات اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے حالات کار کو بہتر بنانا ،پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران انکی سلامتی اور تحفظ کو  یقینی بنانے کےلئے  اقدامات کرنے کے علاوہ انہیں جدید صحافتی تربیتی مراحل سے گزارنا شامل ہے- رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب چیپٹر  سے وابستہ پریس کلبز کے اراکین کے لیے 22 اکتوبر اور 27 اکتوبر کو احمد پور شرقیہ اور  اوچشریف میں دو الگ تربیتی پروگرامز  کا انعقاد کیا جائے گا –  احسان  احمد سحر

ڈیرہ نواب صاحب (نمائندہ خصوصی) جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کا چوتھا مرحلہ تاریخی صارق گڑھ پیلس میں مکمل ہو گیا جہاں قائد بہاولپور صوبہ محاز ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے جنرل الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر میں شامل تین پریس کلبز کے عہدے داروں رانا محمد قاسم صدر پریس کلب خان بیلہ ضلع رحیم یار خان رانا ہارون عباس صدر پریس کلب جں پور  ضلع رحیم یار خان اور محمد عربی عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب ترنڈہ محمد پناہ ضلع رحیم یار خان کو دس دس  ہزار مالیت کے تین کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز دیں خیال رہے کہ بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کی استدعا پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے جرنلسٹس الائنس کے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کے چوتھے مرحلے کے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے تھے اور یوں بانی احسان احمد سحر کی ذاتی کوششوں سے مئی 2026 سے لےکر اب  تک سمہ سٹہ،احمد پورشرقیہ،ہتھیجی،بہاولپور، ترنڈہ محمد پناہ،جن پور اور خان بیلہ کے نو صحافیوں میں نوے ہزار روپے کے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں-جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کی تقسیم کے موقع پر جرنلسٹس الائنس پاکستان جنوبی پنجاب چیپٹر کے چیئرمین سیفٹی کمیشن احمد علی چوہدری اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے آفس انچارج ملک محمد سجاد بھی موجود تھے

قائد بہاولپور صوبہ محاز ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ جرنلسٹس الائنس پاکستان کے قیام پر انہیں خوشی ہوئی ہے اور یہ بات ان کے لیے باعث اطمینان ہے کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے دور افتادہ چھوٹے شہروں اور قصبات کے صحافیوں کے  حالات کار کو بہتر بنانے کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جرنلسٹس الائنس پاکستان سے مستقبل میں بھی تعاون کریں گے- انہوں نے کہا کہ  انہیں اس امر کا بخوبی علم ہے کہ چھوٹےشہروں  اور قصبات میں کام کرنے والے صحافیوں کو  بعض اوقات انتہائی تکلیف دہ مراحل  سے گزرنا پڑتا ہے  جبکہ انہیں اپنے اداروں کا  بھی کوئی خاص تعاون حاصل نہیں ہوتا- پرنس بہاول عباس خان عباسی نے علاقائی صحافیوں پر زور دیا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کا مثبت استعمال کر کے نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ میڈیا کے بد لتے ہوئے تقاضوں سے بھی  عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی اور جمہوریت کا فروغ آزاد اور مالی طور پر مستحکم میڈیا کے بغیر نا ممکن ہے

بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹس الائنس پاکستان  کا قیام رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا مشترکہ انیشیٹو ہے جس کے پلیٹ فارم سے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے   چھوٹے شہروں قصبات اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے حالات کار کو بہتر بنانا ،پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران انکی سلامتی اور تحفظ کو  یقینی بنانے کےلئے  اقدامات کرنے کے علاوہ انہیں جدید صحافتی تربیتی مراحل سے گزارنا شامل ہے- انہوں نے اعلان کیا کہ رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب چیپٹر  سے وابستہ پریس کلبز کے اراکین کے لیے 22 اکتوبر اور 27 اکتوبر کو احمد پور شرقیہ اور  اوچشریف میں دو الگ تربیتی پروگرامز  کا انعقاد کیا جائے گا -احسان  احمد سحر نے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کے چوتھے مرحلے میں مالی تعاون پر پرنس بہاول عباس خان عباسی سے اظہار تشکر کیا –