قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، قومی سلامتی کی پالیسی کی دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی
اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پرپالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا ایک پہلو ہے اور یہ دستاویز قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔