چنی گوٹھ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش، گندم کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات چنی گوٹھ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے درختوں کے پتے دھل گئے، خشک سردی اور سموگ میں کمی واقع ہوئی، زراعت آفیسر چنی گوٹھ طارق سعید کے مطابق گندم کی فصل پر بارش کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے بلکہ گندم کی فصل کو مفت میں نائٹروجن مل گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے خشک سالی کا بھی خاتمہ ہو گا۔