وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا

the-federal-government-has-announced-four-holidays-on-eid-ul-fitr

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سےکیا گیا ہے، عید کی تعطیلات کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں