Contact Us

وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی

Petroleum Dealers Association announces strike from this night

اسلام آباد:  شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں، وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافے کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی

 ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب او ایم سی مارجن 3.68 روپے سے بڑھا کر 6 روپے فی لٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کے بعد وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا۔

مزید پڑھیں