وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی
Advertisements
اسلام آباد: شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں، وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کا مارجن 63 فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافے کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی
Advertisements
ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب او ایم سی مارجن 3.68 روپے سے بڑھا کر 6 روپے فی لٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کے بعد وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگا۔