مسجد نبوی کے افسوسناک واقعہ کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کی ایما پر ہوئی مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی ساتھ لے گیا۔
وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو اٹھا کر ایوان سے باہرپھینکا، نااہل حکمران نے تمام مسلمان ممالک سے تعلقات خراب کیے۔
پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایک شخص گزشتہ 4 سال سے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، اداروں کے بے دریغ استعمال کے باوجود کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا، انہوں نے الزام لگایا کہ توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی ساتھ لے گیا۔
انہوں نے کہا کہ اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سابق حکومت کی انتظامی نااہلی کی وجہ سے ہے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے جلد خاتمے کی ہدایت کر رکھی ہے
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسجد نبویﷺ میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت طوفان بدتمیزی بپا کیا گیا، مسجدنبوی کے افسوسناک واقعہ کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کی ایما پر ہوئی۔