Advertisements

میاں حمزہ شہباز کا بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا جمہوریت اور قانو ن کی فتح ہے۔ سردار خالد محمو د وارن ایم پی اے

Malik Khalid Warran MPA
Advertisements

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ( ن  ) کے ضلعی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے سردار خالد محمو د وارن نے کہا ہے کہ میاں حمزہ شہبازشریف کا بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا جمہوریت اور قانو ن کی فتح ہے۔ اُن کے وزیر اعلیٰ بننے سے پنجاب میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا صوبائی اسمبلی میں ماحول جنہوں نے خراب کیا عوام کے اُن کے چہرے دیکھ چکے ہیں۔ شکست کھانے والوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پید ا کرنے کی بجائے اپنا جمہور ی کردار اد اکریں ۔ انہوں نے کہا گزشتہ  ساڑھے تین سال میں جس طرح جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا اس سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوچکاہے۔ ـ  ـ(  ن ) کی حکومت اس خطے کی ترقی  کے خصوصی اقداما  ت کرے گی۔