لیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔

Election Commission of Pakistan

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کسی رکن کے استعفی کا نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا،  جونہی استعفوں کا کیس اسپیکر سے الیکشن کمیشن کو موصول ہو گا کمیشن قانون کے مطابق اس پر کارروائی کرے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکر یٹریٹ جانے کے لیے صرف دو انٹری پوائنٹس مارگلہ روڈ اور سرینا چوک استعمال ہوں گے۔
سرکلر کے مطابق مختلف پوانٹس پر 14 سینئر افسران سیکیورتی کےمعاملات پر نظر رکھیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی

مزید پڑھیں