پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی گمشدگی کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خاتون کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم
Advertisements
لاہور 22 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی جلد بازیابی کے لئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انسپکٹر جنرل پولیس کو خاتون کی جلد باحفاظت بازیابی کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایاجائے اور خاتون کی باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور تفتیش کو سائینٹفک انداز سے آگے بڑھایا جائے۔