Advertisements

کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور سے صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حافظ محمد یونس کی سربراہی میں عہدیدران کے وفد کی ملاقات

The delegation called on Commissioner Bahawalpur Raja Jahangir Anwar
Advertisements

بہاول پور:25/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور سے صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حافظ محمد یونس کی سربراہی میں بہاول پور چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کے وفد نے ملاقات کی اور ان کی بہاول پورمیں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار اور گلدستہ پیش کیا۔ دوران ملاقات اراکین وفد نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مسائل اور دیگر معاملات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تمام دیرینہ و موجودہ مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا۔ اراکین وفد میں سینئر نائب صدر چوہدری احمد جبار، نائب صدر منصور احمد، سابق صدر و گروپ لیڈر چوہدری عبد الجبار، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر حبیب ماجد، ممبر عبد العلیم، نمائندہ تاجران کمیونٹی لطیف کوریجہ اور سیکرٹری جنرل عبیر حیدر شامل تھے۔