وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ملک دوبارہ معاشی ترقی کی جانب گامزن ہو گا حسن عسکری شیخ

Hassan Ali Sheikh Group Image

چنی گوٹھ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ  نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی موثر اور مربوط پالیسیوں کی بدولت ملک بہت جلد دوبارہ معاشی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کے فیصلے پر شور اور واویلا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کے ساتھ ڈالر کا ریٹ نیچے جانا شروع ہوگیا ہے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ااگئی ہے اور بہت جلد یہ ثابت ہوجائے گا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا میاں شہباز شریف کا فیصلہ درست تھا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، جام شاہ محمد نہایا ، مہر محمد رفیق ، رانا ساجد غفار ،  محمد افضل پنوار ، ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر موجود تھے ۔

مزید پڑھیں