فصلوں میں سب سے زیاد ہ استعمال ہونے والی فاسفورسی کھاد ڈی اے پی کے نرخوں میں اضافہ جاری
Advertisements
اینگرو کیمیکلز نے ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں چار سوروپے فی بوری اضافہ کردیا کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) فصلوں میں سب سے زیاد ہ استعمال ہونے والی فاسفورسی کھاد ڈی اے پی کے نرخوں میں اضافہ جاری، کمپنیوں نے چار سوروپے فی بوری اضافہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق کپاس کی بیجائی کے قریب آتے ہی فصلوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں اضافہ جاری ہے۔ اور گزشتہ روز اینگرو کیمیکلز نے ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں چار سوروپے فی بوری اضافہ کردیاہے۔ جس سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ میں ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں چھ سوروپے فی بوری اضافہ ہوچکاہے۔
Advertisements

