Contact Us

پنجاب میں آئینی حوالے سے جو کھلواڑ کیاگیاشاید اس کی نظیر تاریخ میں بھی ڈھونڈنے سے نہ ملے حمزہ شہباز

CM Punjab Hamza Shehbaz

مریضوں کو مفت دوائیں، نوجوانوں کولیپ ٹاپ، خواتین کو سکوٹیز ملیں گی۔پی کے ایل آئی کا  پراجیکٹ بھی جلد اصلی حالت میں بحال ہوگا۔۔وزیراعلیٰ پنجاب  کا اعلان

لاہور 24 جون۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئینی حوالے سے جو کھلواڑ کیاگیاشاید اس کی نظیر تاریخ میں بھی ڈھونڈنے سے نہ ملے۔ایوان کے کسٹوڈین نے آئین اورقانون کو پاؤں تلے روندا۔ 48گھنٹے تک پنجاب کے عوام بجٹ کا انتظار کرتے رہے لیکن ان کی انا اورہٹ دھرمی نے ہر چیز کو بلڈوزکیا۔ ایوان اقبال میں منعقدہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سازش کا راگ الاپنے والے اس شخص کی سیاست کے پیچھے انتشار ہے کبھی اداروں پر حملہ آور ہوتا ہے اورکبھی ملک پر۔اس کی سیاست صرف ”اگر میں نہ آیا“کے گرد گھوم رہی ہے اور”میں“اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔ایوان صدر میں بیٹھے ایک شخص نے عمران خان کے تابعدار کا کردار ادا کیا ہے۔ تاریخ میں عارف علوی کو آئین شکن صدر کے نام سے یادرکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کابینہ نہ ہونے کے باوجود صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 200ارب روپے کی گندم پر سبسڈی دی۔ ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) نے شروع کیا اورہم ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنارہے ہیں۔ہیلتھ کارڈ سے اب صاحب حیثیت لوگ بھی مستفید ہوتے ہیں۔ میں خود بھی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہونے کا حق رکھتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ یکم جولائی سے پنجاب کے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی جبکہ کینسر کی ادویات بھی فری ملیں گی۔ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کو فنکشنل کریں گے۔ پنجاب میں فارم ٹو مارکیٹ 8ہزار کلو میٹر سڑکوں کو اربوں روپے کی لاگت سے بحال کریں گے۔ کسان کو دیگر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ بلاسود قرضوں کا اجراء کرنے جارہے ہیں۔ پی کے ایل آئی مسلم لیگ (ن) کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے چند ماہ میں اربوں روپے کی لاگت کا  یہ منصوبہ دوبارہ اصلی حالت میں بحال ہوگا- جنوبی پنجاب کے صوبے کے لئے 240ارب روپے کے فنڈز مختص کیے جو کہ ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد ہیں۔ پنجاب کے نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ سکیم بحال کی جارہی ہے۔ چند ماہ میں پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی عمارت کو فنکشنل کریں گے۔ خواتین اورلیڈیز ٹیچرز کو 12ہزار سکوٹیز دی جائیں گی۔گوجرانوالہ میں 500بستروں پر مشتمل ہسپتال کو اسی برس مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی ہے۔  4015یونین کونسلوں کو55ارب روپے کا فنڈز منتقل کیاجائے گا۔ ایک یونین کو نسل کو ایک کروڑ8لاکھ روپے فی کس فنڈ ملے گا۔ عوام سے وعدہ ہے کہ ہم دن رات ایک کردیں گے۔معیشت کو بھی بحال کریں گے اورملک کو قائد کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

مزید پڑھیں